اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا|| آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق تجربہ کیا گیا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل پاکستان نے خود تیار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ سمندری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نظام جدید ترین گائیڈنس سے لیس ہے اور اس میں نقل و حرکت کی خصوصیات موجود ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف نے سینئر سائنسدانوں اور انجینئرز کے ہمراہ فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا۔
یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی تکنیکی مہارت اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اس سنگ میل کی کامیابی پر حصہ لینے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔
آپ کا تبصرہ